شاہکام چوک فلائی اوور منصوبہ لٹک گیا

 شاہکام چوک فلائی اوور منصوبہ لٹک گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے کو حکومت پنجاب کی فنڈنگ سے منظور شدہ پراجیکٹ شاہکام چوک فلائی اوور کو شروع کرنے میں مشکلات کا سامنا، فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور پی اینڈ ڈی حکام بھی ساڑھے 3 ارب کے شاہکام چوک فلائی اوور اور ڈیفنس روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کی منظور ی دے چکے ہیں، حکومت نے پہلے منصوبہ پی پی پی موڈ پر ڈالا بعد میں اے ڈی پی کا حصہ بنا دیا، ایل ڈی اے منصوبے کی حتمی منظوری کے دو ماہ بعد بھی عملی طور پر کام شروع نہیں کرسکا۔

 ذرائع کے مطابق منصوبے کی کاسٹ کلیئرنگ کے بعد دوبارہ ری کاسٹنگ کی جارہی ہے، حکومت پنجاب سے فنڈز کی فراہمی کے مطالبے پر بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer