ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کیلئے اچھی خبر

لاہور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)ایم سی ایل انتظامیہ نے لاہورہائیکورٹ میں چار سو ساٹھ ملازمین کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نےمحموداحمدسمیت دیگرکنٹریکٹ ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواستگزاروں نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر کئی ملازمین کومستقل جبکہ ہمیں نظر اندازکیاجارہاہے، درخواستگزاروں نے استدعا کی کہ عدالت ایم سی ایل کےتمام کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کیا جائے، عدالت میں ایم سی ایل کےنمائندےنےپیش ہوکربتایاکہ 460کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنےکی سمری تیارہے ۔

لارڈمئیرنے سمری پردستخط کردئیے ہیں، چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن کےدستخط ہوناباقی ہیں، سرکاری وکیل نےاستدعاکی کہ عدالت ملازمین کومستقل کرنے کیلئےقانونی کارروائی پوری کرنےکی مہلت دے، عدالت نےفریقین کےدلائل سننےکےبعد کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنےکےقانونی ضابطے پورے کرنے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer