ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر اداروں کو آخری وارننگ دی ہے کہ وہ 15 روز میں کوائف مکمل کریں۔​ مقررہ وقت میں رجسٹریشن نہ کروانے والے اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 اتھارٹی کے مطابق ​آئی ایچ آر اے ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کے بغیر طبی پریکٹس جاری رکھنا غیر قانونی ہے۔ عدم تعمیل کی صورت میں رجسٹریشن کی معطلی اور کلینکس سیل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والے طبی مراکز بند کیے جا سکتے ہیں۔

 آئی ایچ آر اے نے دستاویزات کی کمی اور فیس جمع نہ کروانے والے طبی مراکز کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کردی۔

Ansa Awais

Content Writer