ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری احتیاط کریں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

Dengue,Health department,City42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)ڈینگی کا خطرہ بدستور موجود ، رواں سال لاہور میں اب تک تین اور صوبے بھر میں 16 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ڈینگی کے گزشتہ سیزن میں کام کرنے والے ساڑھے 7 ہزار ورکر دو ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں۔
موسم سرد ہونے کے باوجود ڈینگی وائرس کا خطرہ منڈالا رہا ہے ، رواں سال کے دوران اب تک لاہور میں ڈینگی بخار کے تین کیسز سامنے آئے ہیں اور صوبے بھر میں ڈینگی بخار کے 16 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ادھر ڈینگی کے گزشتہ برس کے سیزن میں کام کرنے والے ساڑھے 7 ہزار ڈینگی ورکرز 2 ماہ کی تنخواہ کے حصول کیلئے دربدر ہیں ۔ ڈینگی سیزن میں کام کرنے والے ورکرز اکتوبر اور نومبر کی تنخواہ کی ادائیگی نہ ہونےسے شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور محکمہ صحت کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ، ڈینگی ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کرنے کے حوالے سے محکمہ پرائمری ہیلتھ تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکا ہے ۔