سندر،دوگروپوں کے درمیان فائرنگ،گولی لگنے سے راہگیر جاں بحق

Sunder firing,one died,
کیپشن: firing file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)سندر میں فریقین کے مابین جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہگیر جاں بحق ہو گیا،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سندر کے علاقے موہلنوال میں النور سٹیٹ ایڈوائز اور صدیق نامی شہری میں جھگڑا ہوا،اس دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی،فائرنگ کے باعث راہگیر جاں بحق ہو گیا،چالیس سالہ علی رضا گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئےموقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول علی رضا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔