پی ایس ایل، آج ملتان سلطان اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے

Multan Sultans Champion
کیپشن: PSL Matches
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: پی ایس ایل کا پہلا ٹاکرہ، ملتان سلطان اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ کے لئے سیکورٹی انتظامات مکمل، سربراہ لاہور پولیس کا کہنا ہے 8 ہزار سے زائد پولیس جوان اور لیڈیزاہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
سی سی پی او فیاض احمد دیو نے ہدایت کی ہے کہ شائقین اور کھلاڑیوں کو بہترین سیکورٹی کی فراہمی کیلئے پولیس جوان ڈیوٹی پوائنٹس پر الرٹ رہیں جبکہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ سی سی پی او کے مطابق 11ایس پیز، 41 ڈی ایس پیز، 103انسپکٹرز، 510 اپر سب آرڈینیٹس سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

ہوٹل، سٹیڈیم اور روٹ پر  102 ڈولفن، 82 پی آر یو، 73 ایلیٹ ٹیمیں اور سنائپرز تعینات ہیں۔ شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپرشنز، سیکورٹی چیکنگ کے لئے ویجیلنس ٹیمیں مقرر  کی گئی ہیں۔ شہریوں کی آگاہی، ٹریفک روانی کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، شہریوں کو مخصوص اوقات میں متبادل روٹس اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔