منرل واٹرکے نام پر غیرمعیاری پانی فروخت کرنیوالوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کا ایکشن

 منرل واٹرکے نام پر غیرمعیاری پانی فروخت کرنیوالوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کا ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) منرل واٹرکے نام پر غیرمعیاری پانی فروخت کرنیوالوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نجی ہاؤسنگ سکیم میں واقع واٹر فلٹریشن ڈرنکنگ واٹر کمپنی پر چھاپہ، ناقص پلاسٹک سے تیار بوتلوں کے استعمال پر پروڈکشن اصلاح تک بند کردی۔

چھاپے کے دوران 4 ہزار876 تیار بوتلیں، 3300 خالی بوتلیں، 10کلو جعلی لیبلز،4 کلو ڈھکن برآمد ہوئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ معروف برانڈ سے مماثلت، پروڈکٹ اور لیبل رجسٹرڈ نہ کروانے پر پروڈکشن بند کی گئی،ممنوعہ نان فوڈ گریڈ پلاسٹک سے تیار بوتلوں کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مدثر ریاض ملک کا مزید کہنا تھا کہ پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے، ملازمین کے میڈیکلز، ٹریننگ سرٹیفکیٹس اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ہدایت کی کہ کمپنیاں پانی کی فروخت کیلئے مکمل لیبلنگ اورفوڈ گریڈ بوتلوں کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں۔