ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ زارا اکبر کے دل کا آپریشن، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

Actress Zara Akbar Heart Operation
کیپشن: Actress Zara Akbar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکارہ زارااکبرکو لندن میں دل کی تکلیف، ڈاکٹرز نے ایک سٹنٹ ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا اکبر ان دنوں لندن میں مقیم ہیں، ان کو اچانک دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی چیک اپ کے بعد آپریشن کرکے سٹنٹ ڈال دیا۔ زارا اکبر ہسپتال میں چند روز قیام کے بعد گھر منتقل ہوگئی ہیں۔

یاد رہے کہ زارااکبر نے یکم دسمبر کو اپنی سالگرہ منائی تھی اور انہوں نے اس موقع پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ اداکارہ زارا اکبر برطانیہ میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے ”گول گپے “ میں پرفارم کررہی تھیں۔

زارا اکبر پروڈیوسر زبیر عالم کے اسٹیج ڈرامے ”گول گپے “ میں اپنی خوبصورت پرفارمنس پیش کرنے میں مصروف تھیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار نسیم وکی،ہنی البیلا، آغا ماجد،سلیم البیلا،پرویز خان، ببو رانا، لائبہ خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ مذکورہ اسٹیج ڈرامے کے یوکے کے مختلف شہروں 18شو  پیش کئے جارہے ہیں ۔