ڈولفن اہلکار کو شہید کرنے والے ملزم کی تصویر منظر عام پر آگئی

 ڈولفن اہلکار کو شہید کرنے والے ملزم کی تصویر منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فہد بھٹی) ڈولفن اہلکار کو شہید کرنے والے دوسرے ملزم کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی، پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا مگر تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز محمود بوٹی کے علاقے میں ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرنے والے دوسرے ملزم کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے شلوار قمیض اور اوپر جیکٹ پہن رکھی ہے جبکہ ایف آئی آر میں بھی ایک ڈاکو کی شناخت شلوار قمیض اور جیکٹ بتائی گئی ہے،تصویر سے واضح ہے کہ ڈاکو گلی کی جانب بھاگ رہا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے جبکہ جائے وقوعہ کے رہائشیوں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے، جلد دونوں ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer