ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سعد رفیق آج لاہوریوں کو ایک خوبصورت تحفہ دیں گے

خواجہ سعد رفیق آج لاہوریوں کو ایک خوبصورت تحفہ دیں گے
کیپشن: City42 - Khawaja Saad Rafique, Gift
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42): لاہوریوں کیلئے خوشخبری، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق آج شام 5 بجے گورومانگٹ روڈ پر کیپٹن مبین شہید انڈرپاس کا افتتاح کریں گے۔

کیپٹن مبین شہید انڈر پاس کو تقریباً پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے جس سے ڈیفنس ، والٹن ، مین کینٹ ،گلبرگ اور ملحقہ آبادیوں کے لاکھوں مکینوں کو سہولت ملے گی۔ افتتاح کے موقعے پر آج شام پانچ بجے مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسے کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور رکن پنجاب اسمبلی یسین سوہل کو ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیپٹن مبین شہید انڈر پاس سے ہر روز ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں گزریں گی اور صرف ایک برس میں فیول  کی مد میں چھپن کروڑ سے بھی زائد کی بچت کا سبب بنے گا جو بچت اس کی لاگت سے بھی زیادہ ہوگی۔

 اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کیپٹن مبین شہید انڈر پاس وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی طرف سے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔