سٹی 42 : جشن آزادی کی آمد، شہر کی تاریخی عمارتوں کو بھی سجادیاگیا ۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچم روشنیوں میں جگمگا اُٹھے ۔ چیئرنگ کراس مال روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر ایل سی ڈیز بھی نصب کردی گئی ہے۔ پاک سعودی ترک دوستی کا منفرد اظہار،عمارتوں پر تینوں ممالک کے پرچم روشن کردیئے گئے ۔
ٹاؤن ہال،جی پی او ،واپڈا ہاؤس ،لبرٹی چوک کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ۔