ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے بچے کی جوہڑ سے لاش برآمد، تحقیقات شروع

کاہنہ سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے بچے کی جوہڑ سے لاش برآمد، تحقیقات شروع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:کاہنہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے بچے کی لاش جوہڑ سے برآمد ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتول بچے کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا تھا۔ لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد بچے کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔