ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 موٹر سائیکل سواروں کے دھڑا دھڑ چالان،پولیس  اہلکاروں کوکھلی چھوٹ

 موٹر سائیکل سواروں کے دھڑا دھڑ چالان،پولیس  اہلکاروں کوکھلی چھوٹ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)غریب موٹر سائیکل سواروں کے دھڑا دھڑ چالان ہونے لگے اورسی ٹی او لاہور اپنے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئے۔
سی ٹی اولاہور نے بغیر ہیلمٹ پہنے پولیس اہلکاروں کے چالان کابھی حکم دیا تھالیکن فیروز پور اور ملحقہ سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ پہنے پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ا ن پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ تک موجود نہیں ہے تاہم کسی ٹریفک وارڈن نے پوچھا تک نہیں اور نہ روک کران کا چالان کیا۔

چند ہفتے قبل سی ٹی اولاہور نے پولیس اہلکاروں کے چالان کا حکم دیا تھا،اب تک کتنے پولیس اہلکاروں کا چالان ہوا؟اس  کی نہ تصویر جاری ہوئی نہ ڈیٹا ٹریفک پولیس فراہم کر سکی ہے۔