معروف بھارتی اداکارہ زندگی کی بازی ہار گئیں

Indian actress
کیپشن: Indian actress
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ساؤتھ انڈین فلموں کی معروف اداکارہ  شرنیا سسی شارو 10 سال تک خوفناک بیماری سے لڑتے لڑتے  زندگی کی بازی ہار گئیں۔

  تفصیلات کے مطابق دوران علاج انہوں نے مالی مشکلات کا سامنا  کیا  جس پر انڈسٹری کی بہت سی شخصیات ان کی مدد کے لیے آگے بھی آئیں۔ اداکارہ نے 9 اگست کو ایک نجی ہسپتال میں دم توڑا۔ شرنیا گزشتہ 10 برس سے برین ٹیومر میں مبتلا تھیں اور محض 35 برس کی تھیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران علاج اداکارہ شرنیا کی 11 بڑی سرجریاں ہوئیں۔ چند ہفتوں قبل اداکارہ شرنیا کووڈ19 کا شکار ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد نمونیہ اور خون میں سوڈیم لیول کی کمی کے باعث انہیں دوبارہ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ جہاں گزشتہ روز انہوں جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر کے ایک نجی ہسپتال میں آخری سانسیں لیں۔

  اداکارہ شرنیا ملالم ٹی وی کی معروف اداکارہ تھیں اور انہوں نے متعدد ٹی وی سیریلز میں اہم کردار ادا کیے تھے۔ اداکارہ کی موت پر شوبز سے وابستہ افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔