ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران ٹریننگ اہلکاربےہوش ،ہسپتال منتقل

دوران ٹریننگ اہلکاربےہوش ،ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی : پولیس لائن قلعہ گجرسنگھ میں گرمی  کےباعث دوران ٹریننگ اہلکاربےہوش ہوگیا، اسپتال میں طبی امداد دی گئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق دوران تربیت  اینٹی رائٹ فورس کااہلکاربےہوش ہوگیا ،پولیس اہلکار ریاض کو پولیس لائنز کے اسپتال میں طبی امدادکےلیے منتقل کردیاگیا، پولیس لائنز میں اینٹی رائٹ فورس کی تربیتی مشقیں جاری تھیں، پولیس لائن کےاہلکاروں نےشدید گرمی میں پانی کی عدم دستیابی کوجوانوں کی حالت غیرکاذمہ دارقراردےدیا۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ  گرمی میں پانی کی محدودفراہمی  کے باعث پولیس لائنز کےاہلکاروں کومشکلات کاسامنا ہے،شدیدگرمی میں جاری رہنےوالےتربیتی مشقوں میں اکثرپریشانی  کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔