لاہورمیں ایک اوربڑےفلائی اوورکی تعمیرکامنصوبہ تیار

لاہورمیں ایک اوربڑےفلائی اوورکی تعمیرکامنصوبہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی  رامے: شہر میں ایک اوربڑےفلائی اوورکی تعمیرکامنصوبہ ,ایل ڈی اے کی جانب سےبھیکے وال موڑپر3رویہ فلائی اوور کی تعمیرکا ابتدائی پلان تیارکرلیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق  شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ایل ڈی اے کی جانب سے بھیکے وال موڑپربھی3 رویہ فلائی اوورکی تعمیر کاابتدائی پلان بنایا گیا ہے  جس  کا تخمینہ لاگت  ایک  ارب90 کروڑروپے لگایا گیا ہے،ایل ڈی اے  کے ابتدائی پلان کے مطابق  شیخ زید ہسپتال سےعلامہ اقبال ٹاؤن میں بلیوارڈکیلئےبھیکے وال موڑپرفلائی اوور تعمیر  کیا جائےگا جبکہ  فلائی اوورکی تعمیرکیساتھ علامہ اقبال ٹاؤن مین بلیوارڈپرنئےیوٹرن  بھی بنائے جائیں گے ، فلائی اوور کی تعمیر سےروزانہ2 لاکھ سے زائد گاڑیاں گزریں گی،شیخ زید ہسپتال کے قریب بھی نئےیوٹرن بنائےجائیں گے

 دوسری جانب  ایل ڈی اے کی جانب سے کا اللہ ہوگول چکر ،شوق چوک تا شوکت خانم فلائی اوور خیابان فردوسی  کی ری ماڈلنگ کےپراجیکٹ پر فوری کام شروع کردیا گیا ہے ،   لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پلان کے مطابق اللہ ہوگولچکر کو ختم کرکے خیابان فردوسی کا دورویہ ٹریک تھرو کردیا جائےگا ۔ اللہ ہوگول چکر سے قبل اور بعد میں دو پروٹیکٹڈ یوٹرن بنائے جائیں گے ۔ منصوبےکے مطابق محمود چوک ، جگاور چوک ، شادیوال چوک کی ری ماڈلنگ ہوگی جبکہ سگنلز بھی لگائے جائیں گے ۔ ایل ڈی اے نے منصوبے کا کنٹریکٹ 9 کروڑ60 لاکھ میں فائنل کردیا ہے ۔ایل ڈی اے کی جا نب سے  منصوبے کا کنٹریکٹ میسرز کانسپٹ انجنئیرنگ کودیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ کے مطابق منصوبہ 60روز میں مکمل کیا جائےگا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا کہنا ہے کہ منصوبے سے لاکھوں شہری روزانہ مستفید ہوں گے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے  کا کہنا ہے کہ منصوبہ خیابان فردوسی کی ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانےگا، ایل ڈی اے شہریوں کو آسانی فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن منصوبہ کررہا  ہے