ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ خزانہ  کی جانب  سے  تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الاؤنس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ  کی جانب  سے  تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الاؤنس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری  کیا گیا ہے ،سیکرٹری خزانہ افتخارعلی سہو  کا کہنا  ہے کہ یہ الاؤنس ان ملازمین اور افسران کو ملے گا و پہلے کوئی اضافی الاؤنس نہیں ملتا ہے، تمام ملازمین اور افسران کو یکم جون سے یہ سپیشل الاؤنس بقایا جات کے ساتھ ملے گا۔  محکمہ خزانہ نے دس فی صد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ بقایا جات کے ساتھ ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، محکمہ خزانہ کی جانب سے  اے جی آفس کو بھی  یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
 

دوسری جانب سے  محکمہ جیل کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الاؤنس دینے کی سمری دوبارہ ارسال کر دی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں یہ سمری ڈمپ کر دی گئی تھی۔ سمری کے مطابق تمام جیل ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الاؤنس ملے گی، گزشتہ مالی سال میں حکومت پنجاب نے یہ سمری منظور نہیں کی تھی۔