سٹی 42: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 241 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 291 زخمی ہوئے۔104 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
187 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔