(ویب ڈیسک) انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ لاہور نے جیت لی ،فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد فیصل آباد ڈویژن کو مات دیدی۔
پنلٹی شوٹ آئوٹس پر لاہور ڈوہژن نے چار،تین سے میچ اپنے نام کیا ، مشیر کھیل پنجاب ویاب ریاض نے وزیر اعلی پنجاب کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔ فائنل میچ کی فاتح لاہور کی ٹیم کو 25 لاکھ کی انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی۔
فیصل آباد کی رنر اپ ٹیم کو 15 لاکھ کی انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی ، وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بہت شاندار میچ ہوا اور دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،تحصیل لیول پر سپورٹس ایونٹ شروع کرنے جا رہے ہیں،پہلی بار اتنی بڑی رقم کسی بھی ہاکی ایونٹ میں فاتح ٹیم کو ملی، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ مقابلوں کے انعقاد کیلئے جامع پلان تیار کر رہا ہے۔
ہاکی چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کے حامل 20 کھلاڑیوں کو ماہانہ بیس ہزار وظیفہ دیا جائے گا،ان کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ ایک سال تک دیا جائے گا۔