ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلاحی تنظیموں کی آسانی کیلئے ایپ لانچ

فلاحی تنظیموں کی آسانی کیلئے ایپ لانچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : حکومت پنجاب کورونا وائرس کے مریضوں، لاک ڈائون میں مستحق افراد کی مدد میں پیش پیش، پنجاب بھر میں کام کرنیوالی فلاحی تنظیموں کی مدد کیلئے ایپ لانچ کردی گئی ۔


گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے  اخوت فائونڈیشن کے دفتر میں  پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی ریلیف ایپ لانچ کی ،انہوں نے ایپ کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  نے کہا کہ  مشکل کے اس وقت میں حکومت کے ساتھ مل کر عوام کی امداد کرنے والوں کے شکرگزار ہیں، کورونا کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں 22 کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ کوروناکی وباپرقابوپانےکیلئے فلاحی تنظیموں کوہرطرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، مشکل حالات میں مستحقین کی مدد سےآگےآناہوگا،جبکہ کوروناکی وبا میں سیاست کرنےسےبازرہناچاہیے۔


گورنر ہائوس میں وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات کی سپورٹ خوش آ ئند ہے کیونکہ کورونا کے خلاف ہم سب متحد ہونگے تو جیتیں گے-


بیگم گورنر پروین سرور نے اس موقع پر وزیرصحت کو کلوروکوئن  کے 10 ہزار انجیکشن،10 ہزار سینی ٹائزرز اور 10 ہزار ماسک حوالے کیے-

یاد رہے  کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں  لاک ڈائون کی کیفیت ہے،اب تک اس وبائی مرض سے ایک لاکھ کے لگ بھگ اموات ہوچکی ہیں اور تقریباً  ساڑھے سولہ لاکھ انسان اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں تباہی مچانے والا  کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، پاکستان میں یہ وائرس اب تک 4601افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 66 افراد موت کےمنہ میں چلے گئے ہیں ،ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 66 ہلاکتوں میں سے  خیبرپختونخوا میں 22،  سندھ میں 21، پنجاب میں 18 ، گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان  اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے.
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer