کروناوائرس کی مشتبہ مریضہ دم توڑگئی

کروناوائرس کی مشتبہ مریضہ دم توڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 66 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4497 تک پہنچ گئی ہے,لاہورکے میواسپتال میں کروناوائرس کی مشتبہ مریضہ دم توڑگئی.

تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کورونا نے بڑے بڑے ممالک کو بے بس کرکے رکھ دیا، دنیا کی بڑی سپرپاورز بھی اس کا علاج تلاش نہ کرسکیں اور ہتھیار ڈال دیئے، کورونا وائرس اب تک دنیا بھی میں 4 لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں،پاکستان میں اموات کی شرح میں آئے روز کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے,پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 65 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4497 تک پہنچ گئی ہے, ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 65 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 21 ہلاکتیں سندھ میں ہوچکی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 20 اور پنجاب میں 18 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

لاہور میں کورونا وبا کے مسلسل پھیلاؤ سے صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی چلی جارہی ہے،رات گئے میواسپتال میں کروناوائرس کی مشتبہ مریضہ دم توڑگئی،72سالہ مریضہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں بھی مبتلاتھی,جاں بحق ہونے والی مریضہ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنا ابھی باقی ہے، میو ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 136 مریض زیر علاج ہیں،صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 ہوچکی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نےعوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔ آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کروایں گی۔