ویب ڈیسک : چارسدہ کے علاقے شبقدر میں گھر میں تلخ کلامی پر سوتنوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تلخ کلامی کے دوران ایک سوتن نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کرکے دوسری خاتون کو قتل کردیا جبکہ واقعے کے بعد ملزمہ نےخود بھی کنویں میں چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی لاش کنویں سے نکالی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کا شوہر بیرون ملک ملازمت کرتا ہے۔ واقعے کی قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔