سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف 20 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، دورے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ نیویارک کے دوران ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا، جس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی شامل ہوں گے وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے دورہ نیویارک کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اپنے ہم منصبوں کے ساتھ متعدد اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔