ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور آلودہ ترین شہروں میں 15ویں نمبر پر

لاہور آلودہ ترین شہروں میں 15ویں نمبر پر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 15ویں نمبر پر آگیا، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 98 ریکارڈ کیا گیا۔

مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال مختلف رہی۔ برکی روڈ پر اے کیو آئی 257، اقبال ٹاؤن میں 117، بیدیاں روڈ پر 107، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 99، پیراگون میں 96 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 81 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔