عابد چودھری:جناح ہسپتال سے لیبارٹری ٹیکنیشن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ٹیکنیشن شاہد کی لاش کوارٹر سے ملی، جو 3 سے 4 روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ شاہد نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا، تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔
پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔