عرفان ملک:لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں خاتون کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق خاتون ارشم مقصود کی 4 ستمبر کو فلیٹ سے پھندا لگی لاش ملی تھی، ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کو خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی موصول ہوگئی ہے، جسے تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور حقائق سامنے آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔