(احسن عباسی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کارجحان رہاجبکہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی پوزیشن بھی مستحکم ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرہنڈریڈ انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 875 کی سطح پر ٹر یڈکررہاہے۔
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 37پیسے پر برقرارہے۔