فاران یامین:مزنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے ذریعے قرطبہ چوک سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کی اسلحہ کی نمائش سے متعلق متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
گرفتار ملزم احمد اسلم کے قبضے سے غیر قانونی 2 پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
پولیس نے ملزم احمد اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔