بجلی 4 روپے 12 پیسے سستی کر دی گئی  

 نیپرا،کے الیکٹرک،بجلی سستی،ریلیف،سٹی42
کیپشن: electricity tower
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 12 پیسے سستی کر دی گئی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  کے الیکٹرک انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی کے صارفین کو بجلی کی قیمت کم ہونے کا ریلیف ستمبر کے بلوں میں دیا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔ نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی سستی ہونے سے کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 40 کروڑ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔