ویب ڈیسک: سری لنکا میں وزارت صحت نے خواتین پر زور دیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران حاملہ نہ ہوں۔
رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار ماہ میں 40 حاملہ خواتین کووڈ 19 کے باعث موت کا شکار ہوئیں۔ زچگی کے دوران کورونا وائرس کے باعث پہلی موت مئی میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ حکومت کے ہیلتھ پروموشن بیورو کے ڈائریکٹر چترامالی ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں سالانہ 90 سے 100 اموات زچگی کے دوران ہوتی ہیں لیکن کووڈ کی تیسری لہر کے آغاز کے بعد سے ہم نے صرف حاملہ خواتین کی 41 اموات ریکارڈ کی ہیں تقریبا 5 ہزار 500 حاملہ مائیں کووڈ 19 سے متاثر ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 70 فیصد حاملہ ماؤں کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔ حکومتی ماہر امراض نسواں ہرشا عطاپٹو نے کہا کہ وہ نوبیاہتا جوڑوں کے ساتھ ساتھ بچہ پیدا کرنے کا ارادہ رکھنے والوں پر بھی زور دے رہے ہیں کہ وہ کووڈ 19 کے خطرات کی وجہ سے اس ارادے کو کم از کم ایک سال تک مؤخر کریں۔ ماہرین نے حاملہ خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ ویکیسن لگوائیں۔