ایم اے او کالج میں بھی استاد کا طالبہ سے جنسی ہراسانی کا واقعہ سامنے آگیا

ایم اے او کالج میں بھی استاد کا طالبہ سے جنسی ہراسانی کا واقعہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   لاہور کے ایم اے او کالج میں بھی طالبہ سے لیکچرار کی طرف سے جنسی ہراسانی کا واقعہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم اے او کالج کی طالبہ نے لیکچرار کی طرف سے کی جانے والی جنسی ہراسانی کی شکایت پرنسپل سے کی تھی۔ طالبہ کا کہنا تھا کہ لکچرار مجھے خوفزدہ کرتا تھا اور کہتا تھا کہ اگر امتحانات میں نمبر بڑھوانے ہیں تو باہر ملاقات کرو۔ 

ذرائع کے مطابق بعض دوسری طالبات نے بھی اسی لیکچرار پر ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔جس پر انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ میں طالبہ کی شکایات جاز ثابت ہوگئی۔ جس پر سزا کے طور پر لیکچرار کو کسی مردانہ کالج میں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر