اداکارہ عفت عمر کو گرفتار کرنے کا حکم

اداکارہ عفت عمر کو گرفتار کرنے کا حکم
کیپشن: Iffat Omar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عدالت میں پیش نہ ہونے پر اداکارہ عفت عمر کے قابل ضمانت جبکہ مقدمے میں نامزد علی گل پیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

 عدالت نے ملزم لینی غنی ،فریحہ ایوب کی مستقل حاضری کی درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملزم مستقل حاضری معافی کے حوالے سے عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے جبکہ ایف آئی اے کے وکیل نے بھی ملزموں کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کی۔عدالت نے تمام ملزمان کو چھ اکتوبر کو ہر صورت عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

 یاد رہے کہ علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer