سی سی پی او لاہور کا بھی چالان ہوگیا

سی سی پی او لاہور کا بھی چالان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)سربراہ لاہور پولیس شیخ محمد عمر نے صبح سویرے ٹریفک سیکٹر کینٹ کا سرپرائز وزٹ کیا۔وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کےلئے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی وائیلشن کی جس پرچالان کروایا اور ان لائن ادائیگی بھی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ لاہور پولیس شیخ محمد عمر  نے تھانہ شمالی چھاونی کا بھی اچانک وزٹ کیا۔ سی سی پی او لاہور نے پرائیویٹ گاڑی میں ٹریفک ڈیوٹی کو چیک کیا۔وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کےلئے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی وائیلشن کی۔

سی سی پی او لاہور نے وائیلشن پر چالان کروایا اور ان لائن ادائیگی بھی کر دی۔ سی سی پی او لاہور نے ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے پر وارڈن خرم سمیت تین وارڈنز کو تعریفی سند اور نقد انعام کا اعلان کیا،ٹریفک وارڈنز کی طرف سے تین اہلکاروں کو کلاس ون سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیاگیا۔

سی سی پی او محمد عمر شیخ عام سائل کی طرح تھانہ شمالی چھاؤنی پہنچے،پولیس کا فرسٹ رسپانس چیک کرنے کیلئے موٹرسائیکل چوری کی درخواست دی،فوری رہنمائی اور درخواست موصول کرنے پر اہلکاروں کو شاباش دی، سی سی پی او لاہور نے تھانہ شمالی چھاؤنی کا جائزہ لیا، ریکارڈ بھی چیک کیا۔

ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے کرائم کی صورتحال پر بریفنگ لی،قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اشتہاریوں بارے استفسار بھی کیا،محمد عمر شیخ نےڈی ایس پی کو اشتہاریوں کےخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا، سی سی پی او لاہور کا کہناتھا کہ پولیس کا کام سروس ڈلیوری، شہریوں کی دادرسی ہے،  محمد عمر شیخ کا مزید کہناتھا کہ شہریوں کےلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کیں جائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer