"طشتری میں رکھ کر 5 ارب ڈالر پیش کیے گئے مگر ہم نے انکار کردیا"

Nawaz Sharif
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42 ) سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان سے انتقام لینے کے لیے پاکستان کا بھٹہ بٹھادیا گیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی، میرے دور میں عوام خوش اور مطمئن تھے, طشتری میں رکھ کر 5 ارب ڈالر پیش کے جارہے تھے مگر ہم نے انکار کردیا، پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا بڑا شکر ہے کہ آج مریم میرے ساتھ بیٹھی ہیں، ایک بہادر بیٹی کی طرح انہوں نے باپ کا ساتھ دیا، مجھے مریم پر فخر ہے۔

والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری والدہ مجھ سے خصوصی پیار کرتی تھیں، پنڈی جیل میں ہفتے میں ایک مرتبہ آکر ملتی تو کہتیں میں نے تمہارے بغیر واپس نہیں جانا لیکن ان کو تسلی دیتا کہ ایسا نہیں ہو سکتا تو کہتیں پھر مجھے بھی ادھر ہی رکھ لو۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ہمیشہ گلہ رہا کہ امی جان مجھ سے زیادہ پیار کرتی ہیں، جب والدہ نے جان دی تو میرے ہاتھوں میں تھیں، میں سرہانے بیٹھا ہوا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ مجھ سے آپ کو انتقام لینا تھا آپ لے لیتے، پاکستان سے انتقام لینے کا آپ کو کس نے کہا، آپ نے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا ہے

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔