احتساب عدالت میں مریم نواز کی سیلفیاں ، جج برہم، بڑا حکم دیدیا

احتساب عدالت میں مریم نواز کی سیلفیاں ، جج برہم، بڑا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اکتوبر تک توسیع کردی۔

  احتساب عدالت میں چودھری شوگر ملز کیس پر سماعت ہوئی، مریم نواز اور یوسف عباس کوعدالت میں پیش کیا گیا، جج نے مریم نواز کو روسٹرم پر طلب کیا، مریم نواز کے روسٹرم آنے پر پیشی پر موجود لیگی کارکنوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں لینی  شروع کردیں، جس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  کورٹ روم میں رش ہے سکیورٹی ایشو ہوسکتا ہے،  اپنی جگہ پر واپس آجائیں۔

 عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی، عدالت میں مریم نواز کی پیشی پر کارکنوں  نے نعرے بازی بھی  کی جس پر جج نے ڈی ایس پی کو بلا کر کارکنوں کو کمرے سے نکلوا دیا،پیشی کے موقع پر کیپٹن(ر) صفدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

  مریم نواز کی پیشی پر سابق وزیر پرویز رشید، سابق صوبائی اسمبلی کے سپیکر رانا اقبال، امیر مقام، شائشتہ پرویز ملک، طلال چودھری اوردیگر رہنما اظہار یکجہتی کیلئےعدالت میں موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer