لاہوریئے ہوجائیں تیار، عدالت سے بسنت کے بارے میں بڑی خبر آگئی

 لاہوریئے ہوجائیں تیار، عدالت سے بسنت کے بارے میں بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں بسنت کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ، عدالت نے حکومت پنجاب سے29 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عابدعزیز شیخ نے کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار  کے وکیل نے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے پتنگ بازی پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور حکومت کی جانب سے 2007 میں پتنگ بازی پر پابندی لگائی گئی تھی۔ لاہور میں 2008 اور 2009 میں بھی پتنگ بازی ہوئی تھی۔

درخواستگزار کے وکیل نے مزید  کہا کہ پتنگ بازی نہ ہونے سے کاروبار بند پڑے ہوئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی مہیا نہیں کیا جا رہا ہے۔

درخواستگزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت لاہور میں بسنت کروانے کا حکم دے۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد حکومت پنجاب سے 29 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔

 واضح رہے کہ جَشن بہاراں کا تہوار بسنت شہر  لاہور کی جان تھا، پنجاب کے سبھی لوگ اس تہوار کو ذوق و شوق سے مناتے تھے، نیلا آسمان دیدہ زیب رنگوں کی پتنگوں سے سج جاتا تھا، چھٹی کے روز دن بھر فضا بوکاٹا اور آئی بُو کی آوازوں سے گونجتی رہتی تھی، شہرِ لاہور کی سڑکوں کو رنگ برنگی پتنگوں سے دلہن کی طرح سجایا جاتا تھا۔ مگر اب بسنت، ایک قصہ پارینہ بن چکی ہے۔

ویڈیو دیکھیں

Sughra Afzal

Content Writer