(حسن خالد) تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے ضلعی انتظامیہ کے بعد موٹروے پولیس بھی حرکت میں آگئی، لاہور سے رحیم یار خان تک قومی شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ کی ہدایت پر موٹروے پولیس قومی شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہوں پر تجاوزات کی موجودگی حادثات، ٹریفک کے بہاؤ میں خلل اور رکاوٹ کا باعث ہیں۔
موٹروے حکام کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا۔