ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان کا قومی دن کے موقع پر دو روزہ تعطیلات کا اعلان

عمان کا قومی دن کے موقع پر دو روزہ تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمان میں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کیلئے دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

دو روزہ سرکاری تعطیلات بدھ اور جمعرات، 26 اور 27 نومبر 2025 کو ہوں گی، جبکہ تمام سرکاری و نجی اداروں میں کام 30 نومبر (اتوار) سے دوبارہ شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ عمان کی تاریخ میں پہلی بار قومی دن منانے کے لئے دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔

شاہی فرمان کے مطابق سرکاری تعطیلات میں ترمیم کی گئی، جس کے مطابق قومی دن اب ہر سال 20 اور 21 نومبر کو منایا جائے گا، یہ فیصلہ آفیشل گزٹ میں شائع ہونے کے فوراً بعد نافذ العمل ہو گیا۔ یہ تبدیلی سلطان ہیثم بن طارق کے شاہی فرمان کے تحت کی گئی ہے۔

اس سے قبل قومی دن 18 نومبر کو منایا جاتا تھا، تاہم اب یہ تبدیلی شہریوں اور رہائشیوں کو زیادہ وقت فراہم کرے گی تاکہ وہ قومی تقریبات میں بھرپور شرکت کر سکیں۔