سٹی 42: جوہر ٹاؤن، نشتر، فیکٹری ایریا سے 3 مشکوک ملزم گرفتار ہوگئے جن سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزموں کو کرائم ہاٹ سپاٹس پر مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ملزم شارع عام پر اسلحہ کی نمائش کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔
ملزمان کے قبضہ سے 1 پستول، 2 رائفلیں، گولیاں و میگزینز برآمد ہوئیں ۔
گرفتار حیدر، نواز، سعید کارروائی کیلئے تھانہ نشتر کالونی، فیکٹری ایریا، چوکی ایل بلاک کے حوالے کردیے گئے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App