ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان شہری کو پاکستانی شہرت حاصل کرنا مہنگا پڑگیا

افغان شہری کو پاکستانی شہرت حاصل کرنا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے نادرا ریجنل آفس پشاور سے افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار افغان شہری جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ 

گرفتار ملزم یونس خان نے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر نادرا میں پیش ہو کر جعلسازی میں کردار ادا کیا۔

ملزم فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان جعلی تصدیقات فراہم کر کے صدیق اللہ کی پاکستانی شہریت کی غیر قانونی تصدیق کی۔