ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر آرمی چیف کا بیان

پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر آرمی چیف کا بیان
کیپشن: army chief general qamar javed bajwah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہےکہ بہترین پرفارمنس کے ساتھ سیمی فائنل جیتنے پر ٹیم پاکستان کو مبارک باد، فائنل کے لیےگڈلک، پاکستان زندہ باد۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی فتح پر مسلح افواج کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر