حافظ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حافظ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حافظ آباد میں مبینہ طور پر ماں نے گھریلو ناچاقی پر اپنے 2 معصوم بیٹوں کو قتل کر دیا اور خودکشی کی کوشش میں خود کو زخمی کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون گوجرانوالہ میں اپنے سسرالیوں سے جھگڑ کر مدھریانوالہ اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔خاتون نے میکے میں اپنے 2 معصوم بیٹوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور بعد ازاں خود کو بھی چھری مار کر زخمی کر لیا۔زخمی خاتون کو ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے تشویش ناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے 1 بچے کی عمر ڈھائی سال جبکہ دوسرے کی عمر 1 سال ہے۔

تھانہ صدر کی پولیس نے موقع پر پہنچ کو دونوں بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer