دھرنا ختم، ٹی ایل پی کارکنان یتیم خانہ مرکز میں جمع

TLP Long March Warning
کیپشن: TLP Long March
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم ہٹنے اور حکومت کے ساتھ 50 فیصد مذاکرات طے پانے کے بعد وزیر آباد سے دھرنا ختم کرکے کارکنان یتیم خانہ تحریک لبیک کے مرکز میں جمع ہو گئے، تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی شوریٰ کے اراکین کہتے ہیں کہ مکمل طور پر مذاکرات جلد طے پا جائیں گے ۔
 تحریک لبیک دھرنا وزیر آباد سے ختم کرنے کے بعد کارکنان یتیم خانہ تحریک لبیک کے مرکز میں جمع ہو گئے۔ حکومت کے ساتھ 50 فیصد مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد وزیر سے دھرنا ختم کیا گیا، مرکزی شوریٰ کے اراکین کی جانب سے کارکنوں کو مرکز پہچنے کی ہدایات کی گئیں ۔

تحریک لبیک مرکزی شوریٰ کے رکن علامہ شفیق امینی کہتے ہیں تحریک لبیک پاکستان مرکز کے باہر کارکنان قائد حافظ سعد حسین رضوی کے انتظار میں ہیں۔ تحریک لبیک ایک بڑی جماعت تھی اور ہمیشہ رہے گی۔ کالعدم ہٹنے کے بعد تحریک لبیک پاکستان بہتر طریقے سے مذہبی و سیاسی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی گی ۔حکومت کے ساتھ مکمل مذاکرات جلد طے پا جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer