سعدیہ خان: صوبائی وزیر سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ15 نومبر سے تیتر کے شکار کی اجازت ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف صوبہ بھر میں شکار ختم نہیں کررہا،دفاعی لحاظ سے صرف دو تحصیلوں میں شکار بند کیا گیا۔
سید صمصمام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکاریوں کو سہولت دے رہے ہیں،غیر قانونی شکار کا خاتمہ کیا گیا، دفاعی ایریاز میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت جارہی ہے ۔کابینہ کے اجلاس میں مختلف دفاعی علاقوں میں شکار کی اجازت لینے کی کوشش کرینگے۔ پوٹھوہار،راولپنڈی سمیت نو تحصیلوں میں شکار پر پابندی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمینداروں کا بھی خیال کریں گے، تیتر سمیت دیگر پرندوں اور جانوروں کے شکار کو ریگو لیٹ کررہےُ ہیں،بڑے جانوروں کے شکار کو شکاریوں کیلئے پر کشش بنائیں گے،خود سپورٹس پرسن ہوں اس لئے شکار کو ریگولیٹ کررہےُ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ،محکمہ کو مالیاتی طور پر مضبوط کررہےُ ہیں تاکہ حکومت پر کم مالی بوجھ ڈالیں،تیتر کے شکار کی 15نومبر سے اجازت ہے۔