ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے آصف علی کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

Asif Ali Sixes
کیپشن: Asif Ali
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیاو  پاکستان کے آصف علی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔

جارح مزاج بلے باز آصف علی اکتوبر کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیئے گئے۔آصف علی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچز میں قومی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔آصف علی نے افغانستان کے خلاف میچ میں ایک اوور میں چار چھکے لگاکر قومی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا، آصف علی کے ساتھ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے پلئیر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر ووٹنگ کے ذریعے آصف علی پلئیر آف دی منتھ قرار پائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer