علی ساہی: موجودہ سرحدی صورت حال، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ،کومبنگ آپریشنز، فرضی مشقیں جاری، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 380 کومبنگ آپریشنز، 14 ہزار مشتبہ افراد کی چیکنگ
سرچ آپریشنز کے دوران 61 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 32سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 3483 افراد سے پوچھ گچھ، 4 مشتبہ افراد گرفتار، سنگین جرائم میں ملوث 167 اشتہاری، 155 عدالتی مفرور، 53 عادی مجرمان گرفتار کیا گیا۔
جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی میں 5 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 7 زخمی، 6 گرفتار ہوئے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں بھی کی جا رہی ہیں۔