کلمہ چوک: ڈمپر کی رکشہ اور گاڑی کو ٹکر،دوافراد جاں بحق،چھ زخمی

کلمہ چوک: ڈمپر کی رکشہ اور گاڑی کو ٹکر،دوافراد جاں بحق،چھ زخمی
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)کلمہ چوک، فیروزپور روڑ پر ڈمپر کی رکشہ اور گاڑی کو ٹکر،حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
کلمہ چوک، فیروزپور روڈ کے قریب  ڈمپر نے رکشہ اور گاڑی کو ٹکر مار دی حادثے  کے نتیجےمیں 2 افراد جاں بحق جبکہ  6 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔