عید کی چھٹیوں پر کیا کھلا اور کیا بند، حکومت کی لسٹ آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی سفارشات پر محکمہ پرائمری ہیلتھ نے 8  سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 جس کے مطابق تمام مارکیٹس، کاروبار، دفاتر،دکانیں بند رہیں  گے، میڈیکل سٹور، فارمیسز، میڈیکل فیسیلیٹیز ،ویکسی نیشن سنٹر24گھنٹے کھلیں گے۔ پیٹرول پمپ، تندور، دودھ دہی کی دکانیں، فوڈ ٹیک آویزبھی 24گھنٹے کھلیں گی، بجلی، گیس، ای کامرس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔گراسری سٹورز،مشروبات ڈسٹری بیوٹر، کریانہ شاپ صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلیں گی۔ بیکری، آٹا چکیاں، سبزی و گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلیں گی۔

تعلیمی اداروں کے حوالے سے جائزہ لینے کے لیے آئندہ اجلاس 18 مئی کو ہو گا،اس سے قبل تعلیمی اداروں کو 17 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔