داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، خود کش حملے کے تانے بانے ماضی میں پولیس پر ہونے والے حملوں سے مل گئے۔

وزیر اعلیٰ نے داتادربار دھماکے  کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ایوان وزیر اعظم کو بھجوادی، رپورٹ کے مطابق داتا دربار خود کش حملے کا بارودی مواد سانحہ مال روڈ میں بھی استعمال ہوا، خودکش بمبار کو قریبی علاقے میں جیکٹ فراہم کی گئی جو  حملہ آور نے جسم کے نچلے حصے پر باندھ رکھی تھی۔

سی سی ٹی وی کی تصویر سے حملہ آور کے چہرے کی شناخت کا عمل جاری ہے، مقدمہ میں دو سہولت کاروں کا ذکر ہے، سہولت کار خودکش بمبار کو دربار کے قریب چھوڑ کر گئے۔

واضح رہے کہ گزشہ روز داتا دربار کے باہر دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوئے، پولیس نے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، حملہ آورکی شناخت کے لئے اس کے جسمانی اعضاء فرانزک لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer