رمضان المبارک کے باوجود اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا سونامی تھم نہ سکا

رمضان المبارک کے باوجود اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا سونامی تھم نہ سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رمضان المبارک کے باوجود شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا سونامی تھم نہ سکا۔ چینی، چاول، دالیں سات سے چالیس روپے تک مہنگی، چینی کی سرکاری قیمت ساٹھ، مگر فروخت ستر روپے فی کلوگرام کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑا دیئے گئے، چینی، چاول اور دالیں بدستور سات سے چالیس روپے تک مہنگی فروخت کی جارہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے چینی کی سرکاری قیمت ساٹھ روپے متعین کی ہے مگر چینی اوپن مارکیٹ میں ستر روپے اور اکبری منڈی میں چھیاسٹھ روپے کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔

اسی طرح چاول بھی دس روپے، اور دالیں بدستور سات سے سینتالیس روپے تک مہنگی فروخت ہورہی ہیں، دال ماش دھلی کا سرکاری ریٹ ایک سو چونتیس مگر فروخت ایک سو ستر سے ایک سو اسی تک کی جارہی ہے، دال ماش چھلکا سرکاری ریٹ ایک سو انیس، جبکہ ایک سو پچاس روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer